بھٹکل:24؍اگست(ایس اؤ نیوز)بھٹکل جیسے ترقی یافتہ شہر میں شہری سطح کے اہم جگہوں پر نصب کردہ سی سی ٹی وی کیمرے بظاہر نظر تو آتےہیں لیکن وہ کسی کا م کے نہیں ہونے کا عوام نے الزام لگایا ہے۔ شہر میں جرائم کو روکنےمیں اہم رول ادا کرنےو الے سی سی ٹی وی کیمرے کام نہیں کئے جانے سے پولس کونجی سطح پر نصب کردہ کیمروں سے کلپ لینے کے حالات ہیں جس کے نتیجےمیں جرائم کو نتیجہ خیز طورپر روکنے میں دیری ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔
بھٹکل میونسپالٹی اور جالی پٹن پنچایت حدود کے اہم علاقوں میں 40سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں تو ان میں سے 30 کیمرے کوئی کام نہیں کررہے ہیں۔ بھٹکل میونسپالٹی کی جانب سے قریب 28لاکھ روپئے کی مالیت سے نصب کئے گئے 30سی سی ٹی وی کیمرے جب خراب ہوگئے تو پولس محکمہ کی جانب سے اہم جگہوں کی نشان دہی کرتےہوئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے تھے، لیکن صحیح دیکھ ریکھ نہ ہونے کی وجہ سے وہ بھی خراب ہوکر کام نہیں کررہےہیں۔
دیکھ ریکھ کا خرچ کون اداکرے ؟:شہری سطح پر نصب کردہ سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کا خرچ پولس محکمہ کےلئے بڑا بوجھ بن گیا ہے۔ بارش، ہوا سمیت کئی موقعوں پر کیمرے خراب ہوگئے تو اس کی بروقت درستی نہیں ہوتی ۔ میونسپالٹی کی طرف سے بھی کوئی نگرانی نہیں کی جاتی ہے۔ محکمہ پولس کی جانب سے نصب کردہ کیمروں کی حالت بھی اس سے الگ نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ مقامی پولس محکمہ بھی کیمروں کی نگرانی کا خرچ ادا کئے بغیر خاموش ہے۔
میونسپالٹی کو پیش کش:شہری سطح پر نصب کردہ سی سی ٹی وی کیمروں کی درستی وغیرہ کے متعلق بھٹکل کے ڈی وائی ایس پی بیلی ایپا نے جانکاری دی کہ شہر میں کام نہ کرنے والے سی سی ٹی وی کیمروں کو بدل کر نئے کیمروں کی نصب کاری کےلئے ایک ماہ پہلے ہی بھٹکل میونسپالٹی کو پیش کش ارسال کی جاچکی ہے۔ میونسپالٹی نے اپنے عام اجلاس میں پیش کرتےہوئے اس کو منظوری دینےکی بات کہی ہے۔ میونسپالٹی کی منظوری ملتے ہی فوری طورپر شہر ی سطح میں نئے سی سی ٹی وی کیمروں کی نصب کاری ہوگی ۔